ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی،بھکر میں پارہ 49ڈگری کو چھو گیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی،بھکر میں پارہ 49ڈگری کو چھو گیا
ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی،بھکر میں پارہ 49ڈگری کو چھو گیا

کراچی: ملک کے بیشترعلاقے آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو کی صورتحال رہی، رات کو خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے،بھکر میں پارہ 49، بہاولپور، ملتان اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 47 ڈگری کو چھو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں ہیٹ ویو کا سلسلہ آج بھی جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے،جیکب آباد، جہلم،گوجرانوالہ،ڈی جی خان میں پارہ 46 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ لاہور میں درجہ حرارت 44 رہا۔

بلوچستان کے علاقے سبی میں بھی پارہ پچاس تک جانے کی توقع ہے، سندھ میں گرمی حدوں کو چھو رہی ہے، موہنجو داڑو، دادو اور نوابشاہ میں درجہ حرارت پچاس سے بھی اوپر جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:عوام کیلئے خوشخبری، حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

شہر اقتدار میں بھی ملک کے دیگر علاقوں کی طرح شدید گرم موسم رہا، درجہ حرارت 42 ڈگری تک پہنچ گیا، تاہم محکمہ موسمیات نے رات کے اوقات میں ہلکی بارش کی بھی پیش گوئی کی ہے۔

Related Posts