کراچی میں شدید گرمی سے شہری بلبلا اُٹھے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں شدید گرمی سے شہری بلبلا اُٹھے
کراچی میں شدید گرمی سے شہری بلبلا اُٹھے

شہر قائد میں آج شدید گرمی سے شہری بلبلا اُٹھے، کراچی میں ساحلی پٹی کے قریب علاقوں میں گرمی کی شدت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی زائد محسوس کی گئی۔

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شہر قائد میں دوپہر2 بجے درجہ حرارت 35.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تاہم ساحلی علاقوں میں گرمی کی شدت زائد محسوس کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے آج شام کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ 35.5 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کو محسوس کرنے کی شدت 52 ڈگری سینٹی گریڈ رہی۔

مزید پڑھیں:محکمہ موسمیات کی کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق کراچی میں سمندری ہواؤں کے باعث جنوبی علاقوں میں نمی زائد رہی۔

Related Posts