شب برات کے موقع پر سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کئے جائیں، آئی جی سندھ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شب برات کے موقع پر سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کئے جائیں، آئی جی سندھ
شب برات کے موقع پر سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کئے جائیں، آئی جی سندھ

کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ شب برات کے موقع پر سیکیورٹی اورٹریفک کے تمام تر اقدامات کو ہر سطح پر غیر معمولی بنایا جائے علاوہ اذیں آتش بازی کے سامان/ پٹاخوں وغیرہ کی خریدو فروخت یا استعمال کے انسداد کے حوالے سے جملہ امور کو انتہائی ٹھوس اور مربوط بنایا جائے۔

آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کیں کہ صوبائی سطح پر مرکزی قبرستانوں، مزارات،درگاہوں کے روٹس پر ممکنہ تجاوزات کو ختم کیا جائے جبکہ تھانہ جات کی سطح پربم ڈسپوزل اسکواڈ سے سوئپنگ اور کلیئرنس کے عمل کو بھی ممکن بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی بلاتعطل روانی، گاڑیوں کی پارکنگ اورپارکنگ لاٹس کی نگرانی کو مشترکہ حکمت عملی سے انتہائی مربوط اورمثر بنایا جائے۔

انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ اس خصوصی شب کی مناسبت سے منعقدہ دعائیہ محافل اور عبادات کے موقع پر منتظمین کے تعاون سے سیکیورٹی کے مجموعی اقدامات کو غیرمعمولی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس ڈپلائمنٹ نمایاں مقامات پر رکھنے، پیٹرولنگ، پکٹنگ،اسنیپ چیکنگ،ریکی،نگرانی اور ایڈوانس انٹیلی جینس کلیکشن کو تھانوں کے لحاظ سے موثربنایا جائے۔

آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کیں کہ شب برات خصوصی سیکیورٹی اقدامات کی مانیٹرنگ اور نگرانی کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ متعلقہ وائرلیس کنٹرول پر لازمی نوٹ کرائی جائے۔

مزید پڑھیں:وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

انہوں نے کہا کہ تمام ایس ایچ اوز،سیکشن افسران ٹریفک شب برات کے مجموعی سیکیورٹی اورٹریفک اقدامات کو اپنی اپنی سپرویژن میں یقینی بنائیں گے۔

Related Posts