پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ کے گھر چوری کی واردات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ کے گھر چوری کی واردات
پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ کے گھر چوری کی واردات

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کے گھر چوری کی واردات ہوئی ہے، پولیس ذرائع کے مطابق چور محمد حفیظ کے گھر سے نقدی، غیر ملکی کرنسی اور قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس لاہور میں سابق پاکستانی کپتان کے گھر میں نامعلوم تعداد میں چور تالے توڑ کر 20 ہزار ڈالر، 5 ہزار یو اے ای درہم، 4 ہزار پاؤنڈز اور 3 ہزار یورو لے گئے۔

اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او ڈیفنس پولیس اور فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی۔

پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی، مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:پشاور زلمی کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران پاکستان کی جانب سے مجموعی طور پر 55 ٹیسٹ میچز، 218 ون ڈے اور 119 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔جس میں انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

Related Posts