آرمی ایکٹ میں ترمیم کے لیے ہم تعویذوں کا سہارالیا اور کام ہوگیا، شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sheikh Rashid peshawar
Sheikh Rashid peshawar

پشاور : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم تعویزوں کی وجہ سے ہوئی، یہ لوگ دم، درود اور تعویزوں کے بغیر مانتے نہیں ہیں جبھی ہم نے تعویزوں سے کام کیا اور ان تعویزوں نے اثر کیا اور کام ہوگیا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سوا لاکھ تعویز داتا دربار میں استعمال ہوئے ہیں اور سارا کام ٹھیک ہوگیا ہے،ملک میں اچھی فضا بنی ہے، اپوزیشن نے آرمی ایکٹ پر قانون سازی میں حمایت کی۔

شیخ رشید نے کہا کہ آرمی چیف کی توسیع ہماری قومی ذمہ داری تھی، پہلے ہی کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی حمایت کرے گی، میں سیاست کی ابابیل ہوں، میں نے کہا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کام پکا ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے نیب کی بعض دفعات کو غیر اسلامی اور غیر شرعی قرار دینے سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کوئی چیز شریعت سے متصادم نہیں آسکتی۔

یہ بھی پڑھیں: قومی نظریاتی کونسل نے نیب آرڈیننس کی 3 دفعات کو غیر اسلامی قرار دے دیا

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ایجنڈا احتساب اور احتساب ہے جو ہر صورت میں ہوگا، مارچ کے بعد احتساب اپنی اصل شکل میں آجائےگا، عمران خان اپنی آئینی مدت پوری کریں گے جب کہ مولانا فضل الرحمان نے دسمبر کی بات کی تھی لیکن دسمبر گزرگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج جیسے ادارے جمہوریت اور عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، شہباز شریف سمجھدار آدمی ہیں پہلے بھی نواز شریف کو وہی لائے تھے اور ابھی بھی جو تھوڑا بہت ‘کشن مل رہا ہے وہ اس لیے کہ وہ وکٹ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں۔

حریم شاہ کی ویڈیو سے متعلق سوال پر شیخ رشید نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اہم لوگوں کے سامنے گھٹیا سوال نہ کریں ، میں آپ کا احترام کرتاہوں، حریم شاہ پربات نہیں کروں گا کیونکہ اس سے وہ لوگ سر پر چڑھتے ہیں۔

Related Posts