صوبے میں لاک ڈاؤن 21 اپریل تک جاری رہے گا۔حکومتِ بلوچستان کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صوبے میں لاک ڈاؤن 21 اپریل تک جاری رہے گا۔حکومتِ بلوچستان کا اعلان
صوبے میں لاک ڈاؤن 21 اپریل تک جاری رہے گا۔حکومتِ بلوچستان کا اعلان

کوئٹہ: بلوچستان کی صوبائی حکومت نے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر اعلان کیا ہے کہ صوبے میں لاک ڈاؤن 21 اپریل تک جاری رہے گا۔

لاک ڈاؤن کو توسیع دینے کے حوالے سے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی زیرِ صدارت اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں کاروبار، تعلیمی ادارے اور دفتری مراکز 21 اپریل تک مزید بند رکھے جائیں گے۔

بلوچستان کی صوبائی حکومت نے لاک ڈاؤن میں 2 ہفتے کی توسیع کے لیے باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا جبکہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ ہے۔

دارالحکومت کوئٹہ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے جبکہ اجلاس کے دوران صوبے میں عوام پر عائد مختلف ٹیکسز میں چھوٹ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے 30 جون تک ٹرانسپورٹ، تعمیرات اور ہوٹلز سمیت مختلف شعبوں پر ٹیکس میں چھوٹ کی منظوری دی ہے۔

صوبائی حکومت کے مطابق لاک ڈاؤن میں 14 روزہ توسیع  کا فیصلہ کورونا وائرس کیسز کی روک تھام کیلئے عوام کے بہترین مفاد میں کیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ بلوچستان سے کورونا وائرس کے حوالے سےایک بڑی  خوشخبری آ گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 8 روز قبل اپنے پیغام میں قاسم خان سوری نے تصدیق کی کہ کورونا وائرس کے شکار 17 مریض  مکمل طور پر صحتیاب ہو کر شیخ زید ہسپتال سے ڈسچارج ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: بلوچستان سے کورونا وائرس کے بارے میں خوشخبری 

Related Posts