بیٹی کی سالگرہ پر شاہد آفریدی کی دعائیں و نیک خواہشات کا اظہار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہد آفریدی لنکن پریمیئر لیگ ادھوری چھوڑ کر وطن واپسی کیلئے روانہ
شاہد آفریدی لنکن پریمیئر لیگ ادھوری چھوڑ کر وطن واپسی کیلئے روانہ

کراچی:پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے اپنی بیٹی عجوہ کی سالگرہ پر خوشی و مسرت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں اپنی تیسری بیٹی عجوہ کیلئے دعاگو ہوں اور میری خواہش ہے کہ وہ ساری زندگی خوش، صحت مند اور ایمان کی پختگی کے ساتھ گزارے۔

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1305908465571749888

بیٹی کی سالگرہ پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں بوم بوم آفریدی نے دنیا کے ہر محبت کرنے والے باپ کی طرح کہا کہ والدین کی طرح میری خواہش ہے کہ آپ سیدھی راہ پر چلتے ہوئے ایک ایسی زندگی گزارو جو دیانتداری پر مبنی ہو۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ میری یہ بھی دعا ہے کہ یہ تمام خوبصورت خصائل جوکہ آپ میں پہلے ہی بدرجہ اتم موجود ہیں وہ آپ کی پوری زندگی کا احاطہ کریں۔ سالگرہ مبارک عجوہ۔

Related Posts