جولائی میں ملکی برآمدات میں 5 اعشاریہ 8 فیصد بہتری آئی ہے۔مشیرِ تجارت رزاق داؤد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جولائی میں ملکی برآمدات میں 5 اعشاریہ 8 فیصد بہتری آئی ہے۔مشیرِ تجارت رزاق داؤد
جولائی میں ملکی برآمدات میں 5 اعشاریہ 8 فیصد بہتری آئی ہے۔مشیرِ تجارت رزاق داؤد

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے مشیرِ تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے  کہا ہے کہ گزشتہ ماہ (جولائی) کے دوران ملکی برآمدات میں 5 اعشاریہ 8 فیصد بہتری آئی ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ جولائی 2020ء کے برآمدات کے نتائج آچکے ہیں جن میں 5 اعشاریہ 8 فیصد بہتری آئی جبکہ یہ شرح ڈالر کی قدرو قیمت کی بنیاد پر ہے جس کا موازنہ گزشتہ برس اسی ماہ کے اعدادوشمار سے کیا گیا۔

پیغام میں مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ یہ ایک بڑی کامیابی ہے کیونکہ مارچ 2020ء سے لے کر جون تک 4 ماہ کے دوران برآمدات میں کمی دیکھی گئی جبکہ یہ حقیقت اپنی جگہ موجود ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی پر عمل جاری ہے۔

مشیرِ تجارت رزاق داؤد نے کہا کہ برآمدات کیلئے ملک میں مصنوعات کی تیاری پر بھی عمل ہو رہا ہے اور پاکستان آگے کی طرف جارہا ہے۔ اِس موقعے پر تمام برآمد کنندگان کو مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے یہ زبردست کامیابی ممکن بنائی اور امید کرتا ہوں کہ یہ رجحان آگے بھی جاری رہے گا اور تقویت پکڑے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: ٹرانس۔شپمنٹ پر پالیسی کیلئے کاروباری برادری تجاویز دے۔رزاق داؤد

Related Posts