امریکی ایئر لائن کی پرواز میں دھماکا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(ٖفوٹو؛ یاہو)

امریکی ڈینور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یونائیٹڈ ایئر لائنز کے طیارے کے انجن میں  خرگوش داخل ہوگیا جس کے باعث انجن میں آگ  بھڑک اٹھی۔

امریکہ میں کولوراڈو کے ڈینور بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ٹیک آف کے فوراً بعد درمیانی فضا میں ایک شہری طیارے کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جس کے ایک انجن سے بار بار شعلے نکل رہے ہیں۔

اس طیارے کا تعلق امریکی کمپنی ’یونائیٹڈ ایئرلائنز‘ سے تھا۔ پرواز کینیڈا کے شہر ایڈمنٹن جا رہی تھی۔ اس کے بعد طیارہ واپس مڑ گیا اور اس ہنگامی لینڈنگ کی۔

امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق  جہاز میں 153 مسافر اور عملے کے چھ ارکان سوار تھے۔

ایک مسافر نے بتایا کہ اس نے ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی۔ بظاہر خرگوش انجن میں داخل ہوگیا اور اس کے بعد طیارے میں شدید لرز طاری ہوگیا۔ مسافروں میں افراتفری اور دہشت پھیل گئی۔

امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے صرف 2024 میں 20 ہزار سے زیادہ جنگلی حیات کے طیاروں کے ٹکرانے کی اطلاع دی۔ زیادہ تر پرندے طیاروں سے ٹکرائے تھے۔ رواں سال خرگوشوں کےانجن میں داخل ہونے کے چار واقعات سامنے آئے ہیں۔

Related Posts