بیماریوں کے باوجود طویل عرصے تک زندہ رہنے کیلئے کیا کریں؟ ماہرین نے بتا دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیماریوں کے باوجود طویل عرصے تک زندہ رہنے کیلئے کیا کریں؟ ماہرین نے بتا دیا
بیماریوں کے باوجود طویل عرصے تک زندہ رہنے کیلئے کیا کریں؟ ماہرین نے بتا دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ طویل عرصے تک زندہ رہنے کیلئے طرزِ زندگی میں تبدیلیاں کرنی پڑتی ہیں جبکہ نئی تحقیق سے صحت کے دائمی مسائل میں مبتلا افراد بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

تہذیب کے آغاز سے ہی انسان طویل عرصے تک زندہ رہنے کی تگ و دو میں مصروف رہا ہے چاہے وہ آبِ حیات کی تلاش ہو یا لافانی رہنے کا کوئی بھی تصورہو۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمیشہ زندہ رہنا زمانۂ قدیم سے ہی انسانیت کا خواب رہا ہے جس کیلئے بڑے پیمانے پر عملی جدوجہد بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

ایلون مسک ٹوئٹر انتظامیہ پر برہم، ڈیل منسوخ کرنے کی دھمکی دیدی

قدیم دور کی سب سے مشہور کہانیوں میں ہمیشہ زندہ رہنے کا تصور ناقابلِ یقین حد تک رائج رہا تاہم بہت عرصے بعد جا کر انسان یہ سمجھنے میں کامیاب ہوا کہ آبِ حیات یا ہمیشہ زندہ رہنا صرف افسانوی بات ہے اور ہر ذی روح کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے جبکہ مستقبل میں یہ حقیقت بدلنے والی نہیں۔

سائنس دان تاحال انسان کی عمر میں اضافے کیلئے کوشاں ہیں جس میں انہیں حوصلہ افزاء نتائج ملئے ہیں۔ مئی 2022 میں اوساکا یونیورسٹی کے دی جاپان کولیبوریٹ اسٹڈی گروپ کی جانب سے ایج اینڈ ایجنگ میں شائع کی گئی تحقیق میں ادھیڑ عمر کے بعد متوقع طرزِ زندگی کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

محققین نے 1988 سے 1990 تک جاپان میں 45 مقامات پر 49 ہزار 21 افراد پر تحقیق کی تاکہ طویل العمری کا راز معلوم کیا جاسکے۔ محققین یہ سمجھنے میں کامیاب رہے کہ 5 سال تک صحت مند طرزِ عمل کو اپنانے سے 80 سال سے زائد العمر افراد کی متوقع عمر میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

تحقیق کیلئے زیر مطالعہ افراد سے خوراک، ورزش، الکحل کے استعمال، تمباکو نوشی، نیند کا دورانیہ اور باڈی ماس انڈیکس سمیت دیگر سوالات کیے گئے۔ تمام تر صحت مندانہ سرگرمیوں کو ایک ایک نقطہ دے دیا گیا۔ مطالعہ دسمبر 2009 تک جاری رہا۔ اس وقت تک 8ہزار966افراد جان کی بازی ہار گئے۔

بنیادی محقق ڈاکٹر ریوٹو ساکانیوا کا کہنا ہے کہ ہماری تحقیق کے نتائج بڑے واضح تھے۔ تبدیل شدہ طرزِ عمل مرد و زن میں فرق کیے بغیر لمبی عمر سے براہِ راست منسلک ثابت ہوا۔ الکحل کے استعمال کو کم کرنے، تمباکو نوشی، وزن کم کرنے اور نیند میں اضافے سے زندگی بھر کے فوائد سب سے زیادہ رہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت مندانہ عادات بشمول شراب نوشی اور سگریٹ نوشی سے گریز، وزن کم رکھنے اور مناسب نیند سے 40 سال کی عمر تک کے افراد کی زندگی میں 6سال تک کا اضافہ نوٹ کیا گیا جبکہ یہ تمام اثرات کینسر اور ہائی بلڈ پریشر سمیت دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد میں بھی نمایاں رہے۔ 

Related Posts