عجیب و غریب خواب دیکھنا دماغ کو تعلیم دینے کیلئے مفید ہے۔ماہرین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عجیب و غریب خواب دیکھنا دماغ کو تعلیم دینے کیلئے مفید ہے۔ماہرین
عجیب و غریب خواب دیکھنا دماغ کو تعلیم دینے کیلئے مفید ہے۔ماہرین

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جب سے انسان پیدا ہوا ہے، سائنس نے بھی اس کے ساتھ جنم لیا اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بھرپور ترقی کی۔ خواب انسان کو ماورائی دنیا سے منسلک کرتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عجیب و غریب خواب دیکھنا دماغ کو تعلیم دینے کیلئے مفید ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہیومن برین پراجیکٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ عجیب و غریب خواب انسانی دماغ کو بہتر طریقے سے سیکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ نیشنل سلیپ فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ ہر رات انسان 4 سے 6 بار خواب دیکھ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بیماریوں کے باوجود طویل عرصے تک زندہ رہنے کیلئے کیا کریں؟ ماہرین نے بتا دیا

نیشنل سلیپ فاؤنڈیشن کے مطابق انسان ایک ہی رات میں 4 سے 6 بار خواب دیکھنے کے باوجود ہر ماہ چند ہی خواب یاد رکھ سکتا ہے، اس لیے اسے اپنے 95 فیصد سے زائد خواب بھول جاتے ہیں اور وہ باقی خوابوں کو ہی کل خواب سمجھ لیتا ہے۔

سب سے واضح اور یادگار خواب سو جانے کے 90 منٹ بعد شروع ہوتے ہیں۔ زندگی کے غیر متوقع واقعات، اعلیٰ سطحی ذہنی تناؤ اور دیگر ماحولیاتی تبدیلیاں انسانی خوابوں پر اثر انداز ہوسکتی ہیں اور یہی خوابوں کو یادگار بنا دیتی ہیں۔

انسان خواب کیوں دیکھتا ہے؟ یہ تاحال سائنسدانوں کیلئے معمہ بنا ہوا ہے۔ حالیہ تحقیق سے عجیب و غریب خواب دیکھنے کی وجوہات پر روشنی ڈالی جاسکتی ہے جو سوئٹزرلینڈ کی یونیورسٹی آف برن میں کی گئی۔

محققین نے واضح کیا ہے کہ حقیقی محسوس ہونے والے ایسے خواب جو قریب سے مشاہدہ کرنے پر غیر معمولی ہوں، عموماً انسانی دماغ کو گزشتہ تجربات سے سیکھنے اور پرانی گتھیاں سلجھانے میں مدد کرتے ہیں۔

ہیومن برین پراجیکٹ کے تحت کی گئی تحقیق میں خوابوں کے معنی پر نیا مفروضہ پیش کیا گیا جس کے سرکردہ مصنف نکولس ڈیپر روئس کا کہنا ہے کہ سیکھنے اور یادداشت میں نیند اور خوابوں کی اہمیت طویل عرصے سے تسلیم کی جاتی رہی ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ نیند کے مختلف مراحل سیکھنے کے عوامل کو متاثر کرتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عجیب و غریب خواب زندگی کی حقیقتوں سے متاثر ہونے والے دماغ میں وارد ہو کر انسان کو بہت کچھ سکھا جاتے ہیں اور انسان اس کا فائدہ بھی اٹھاتا ہے۔

Related Posts