کیڑے مکوڑوں اور حشرات کے بغیر زندگی بحرانوں سے بھرپور ہوگی۔ماہرین

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
کیڑے مکوڑوں اور حشرات کے بغیر زندگی راحت بخش نہیں ہوگی۔ماہرین
کیڑے مکوڑوں اور حشرات کے بغیر زندگی راحت بخش نہیں ہوگی۔ماہرین

سائنسی ماہرین کا کہنا ہے کہ کیڑے مکوڑوں اور حشرات کے بغیر زندگی کا تصور تو ضرور کیا جاسکتا ہے لیکن ایسی زندگی راحت بخش نہیں بلکہ عجیب و غریب بحرانوں سے بھرپور ہوسکتی ہے۔

بعض اوقات انسان مچھروں سے پاک ماحول اور مکھیوں سے پاک گھر کے متعلق سوچ کر سکون کی سانس لینے لگتا ہے تاہم حشرات ایسے بے شمار کام کرتے ہیں جن سے انسان ناواقف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستانی خواتین نے سال 2021ء میں گوگل پر کیا سرچ کیا؟ 

مثال کے طور پر ایک شہد کی مکھی پھولوں کی پولینیشن کیلئے انتہائی اہم ہے۔ اگر یہ نہ ہو تو پولینیشن نہ ہونے کے سبب بے شمار پودے معدومیت کا شکار ہوسکتے ہیں تاہم اس پر توجہ نہیں دی جاتی۔

جب کوئی انسان مرتا ہے تو دوسرے انسان اسے جلانے کے علاوہ قبر میں دفن کردیتے ہیں، بعض لوگ پانی میں پھینک دیتے ہیں اور بعض اس کی لاش کو چیل اور گدھ کے حوالے کردیتے ہیں۔

فرض کریں کہ اگر لاش کو کھانے والی چیونٹیاں اور دیگر حشرات زمین سے ختم ہوجائیں تو کیا ہوگا؟ انسانی زندگی اپنے ہی جیسے دیگر انسانوں اور حیوانات کی لاشوں کا تعفن سہتے سہتے ہی ختم ہوجائے گی۔

تاہم یہ کیڑے مکوڑوں سے پاک مستقبل کی خوفناک تصویر کا صرف ایک پہلو قرار دیا جاسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انسان کو حشرات کے نہ ہونے سے بے شمار مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔

موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کرنے کیلئے حشرات سے محروم انسان اپنی زندگی انتہائی مشکل سے گزاریں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہم کئی دہائیوں سے حشرات کی آبادی میں کمی ریکارڈ کر رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمیں چاہئے کہ کیڑے مار ادویات کا کم استعمال کریں، معدوم ہوتے ہوئے حشرات کی انواع کو پہچانیں اور انہیں بچانے کی کوششوں میں ماہرین اور محققین کا ساتھ دیں۔ 

Related Posts