مسلم دشمن فیصلہ، بھارتی سپریم کورٹ کو آئینی فرض ادا کرنا چاہئے تھا۔متوقع چیف جسٹس

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسلم دشمن فیصلہ، سپریم کورٹ کو آئینی فرض ادا کرنا چاہئے تھا۔متوقع چیف جسٹس
مسلم دشمن فیصلہ، سپریم کورٹ کو آئینی فرض ادا کرنا چاہئے تھا۔متوقع چیف جسٹس

لندن: بھارتی سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج اور متوقع چیف جسٹس دھننجے یشونت چندرچور نے مسماری کے اقدام کے خلاف مسلم دشمن فیصلہ منظرِ عام پر آنے کے بعد کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو اپنا آئینی فرض ادا کرنا چاہئے تھا۔

تفصیلات کے مطابق کنگز کالج لندن میں انسانی حقوق اور شہری آزادیوں کے تحفظ  کیلئے عدالتوں کے کردار پر خطاب کرتے ہوئے الٰہ آباد ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس دھننجے یشونت نے کہا کہ عدالتِ عظمیٰ منتخب نمائندوں کی شمولیت کی ضرورت پر مبنی فیصلے کرتے ہوئے اپنے کردار سے آگے نہیں بڑھ سکتی۔

یہ بھی پڑھیں:

ایتھوپیا،مسلح افراد نے بستی پر حملہ کرکے 100سے زائد افراد کو ہلاک کردیا

خطاب کے دوران جسٹس دھننجے یشونت نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کو اپنے کردار سے آگے بڑھنا بھی نہیں چاہئے۔ سچ یہ ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کو عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ اور اپنا آئینی فرض ادا کرنا چاہئے۔ یہ نہ کیا تو آئینی کردار سے انحراف اور جمہوری معاشرے کی خدمت سے تصادم کے مترادف ہوگا۔ 

متوقع چیف جسٹس دھننجے یشونت نے کہا کہ بھارت میں بڑھتا ہوا مقدمے بازی کا رجحان سیاسی گفتگو میں صبر کی کمی کی نشاندہی کرتا ہے۔ نتیجے کے طور پر پھسلن پیدا ہوتی ہے اور معاملہ عدالتوں تک جا پہنچتا ہے۔ عدالت حقوق کے حصول کیلئے واحد ادارہ ہے۔ آئین کے نظریات اور تحفظات کی ضمانت 5 سال میں ایک بار کردار ادا کرنے سے حاصل نہیں ہوتی۔

سپریم کورٹ کے جج نے کہا کہ آئین کے نظریات کی تکمیل کیلئے جمہوریت کے تمام ستونوں کے ساتھ مسلسل مصروفیت ہونی چاہئے۔ واضح رہے کہ جسٹس دھننجے یشونت رواں برس نومبر میں 2 سال کیلئے بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بننے کیلئے تیار ہیں۔ بطور چیف جسٹس ان کے دور میں ہی 2024 کے لوک سبھا انتخابات ہوں گے۔ 

Related Posts