اسلام آباد: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ڈائریکیٹر ایکسائز بلال اعظم خان کا کہنا ہے کہ شہریوں کی درخواست پر اور شہریوں کی سہولت کے لیے موبائل رجسٹریشن وینز کے ذریعے گاڑیوں کی رجسٹریشن کی جائے گی۔ موبائل وینز میں نادرا جیسے جدید سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔
ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایکسائر بلال اعظم خان کا کہنا تھا کہ ہم شہراقتدار کے شہریوں کو ہر وقت رجسٹریشن اور ٹرانسفر اور گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کے حوالے سے سہولیات فراہم کرتے رہتے ہیں۔ ہم ای کچہری کے زریعے آن لائن تمام صارفین کے مسائل موقع پر حل کرتے ہیں اب ہم نے شہریوں کی خواہش پر موبائل رجسٹریشن کا آغاز بروز اتوار سے کر رہے ہیں، جیسے نادرا کی وین شناختی کارڈ کا پراسیس کرتی ہیں۔
بلال اعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس موبائل وینز آچکی ہیں، جن میں ہر قسم کے آلات نصب ہیں موبائل رجسٹریشن وینز کے زریعے شہریوں کی گاڑیوں کی رجسٹریشن کی جائے گی اب کسی شہری کو اپنی گاڑی رجسٹرڈ کرانے کے لیے ایکسائز آفس نہیں آنا پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے شہریوں نے ڈیمانڈ کی تھی کہ موبائل رجسٹریشن وینز کے زریعے گاڑیوں کی رجسٹریشن کی جائے گی کیونکہ اس مصروف دور میں ٹائم بہت کم ہوتا ہے ہم ان شاء اللہ اتوار سے اسلام آباد کے مختلف مراکز میں موبائل رجسٹریشن وینز کے زریعے شہریوں کی گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع کرنے جارہے ہیں امید ہے کہ ہمارا یہ سسٹم بھی دیگر سہولیات کی طرح کامیاب ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں ایم ایم نیوز کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ ان کی کوریج سے شہریوں تک اہم معلومات پہنچتی ہیں۔