ایک دو لڑکوں کے علاوہ ٹیم میں کوئی کھلاڑی پرفارم نہیں کررہا، انضمام الحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دو میچز میں اسکور نہ ہونے کا مطلب آؤٹ آف فارم ہونا نہیں ہوتا، انضمام الحق
دو میچز میں اسکور نہ ہونے کا مطلب آؤٹ آف فارم ہونا نہیں ہوتا، انضمام الحق

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے سابق سربراہ و کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ ٹیم میں اس وقت ایک دو لڑکوں کے علاوہ کوئی کھلاڑی بھی پرفارم نہیں کررہا، مڈل اور لوئر آرڈر بیٹنگ کی پرفارمنس بھی ٹھیک نہیں جس پر سوچنا چاہیے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ کھلاڑیوں کے ساتھ کوچز کو بھی سیکھنا ہوتا ہے، شعیب ملک اس کوچنگ اسٹاف کے ساتھ کھیل چکے ہیں اگر وہ کوئی بات کر رہے ہیں تو اس پر سوچنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ ٹیم کو دیکھیں تو اس ٹیم کا بیلنس کہیں دکھائی نہیں دیتا۔ ایک سوال پر انضمام الحق نے کہا کہ عامر اور شعیب جس نے بھی ٹیم انتظامیہ پر تنقید کی ہے وہ ٹیم سے باہر ہو کر کی، جب یہ کھلاڑی کھیل رہے تھے تو ان کو اس وقت ان چیزوں پر بات کرنی چاہیے تھی۔

انضمام الحق نے کہا کہ اگر سوشل میڈیاکے دباؤمیں ٹیم کا انتخاب ہوتا ہے تو یہ غلط ہے، سلیکٹرز کو کھلاڑیوں کا انتخاب کرتے وقت مستقبل کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کے بہتر مفاد میں فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ: پاکستان نے زمبابوے کو 24 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

Related Posts