عظمیٰ خان کے ساتھ بالکل ٹھیک کیا، مجھے کوئی افسوس نہیں، اہلیہ عثمان ملک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عظمیٰ خان کے ساتھ بالکل ٹھیک کیا، مجھے کوئی افسوس نہیں، اہلیہ عثمان ملک
عظمیٰ خان کے ساتھ بالکل ٹھیک کیا، مجھے کوئی افسوس نہیں، اہلیہ عثمان ملک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: معروف اداکارہ اور ماڈل عظمیٰ خان کو ہراساں کرنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے جواب میں عثمان ملک کی اہلیہ آمنہ عثمان نے سوشل میڈیا پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عظمیٰ خان کے ساتھ جو کچھ کیا وہ بالکل ٹھیک تھا، مجھے ا س کا کوئی افسوس نہیں۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر عثمان ملک یا خود ان کا ملک ریاض سے اب کوئی تعلق نہیں ہے، لیکن ان کے شوہر عثمان ملک کی ملک ریاض سے دور کی رشتہ داری ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں مبینہ طور پر ملک ریاض کی بیٹی آمنہ عثمان کو ایک بنگلے میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کرتے اور اداکارہ عظمیٰ خان کو گالیاں دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور گھر میں داخل ہوکر توڑ پھوڑ بھی کی گئی ہے۔

جبکہ اداکارہ عظمیٰ خان نے اس سارے معاملے کے بعدآمنہ عثمان کے خلاف تشدد اور ہراسانی کی ایف آئی آر درج کروادی ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ پولیس اس معاملے میں کیا کارروائی عمل میں لاتی ہے۔

ویڈیو بیان میں، جو دو حصوں میں ہے، آمنہ عثمان کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر عثمان ملک کا عظمیٰ خان کے ساتھ افیئر ہے جس پر وہ اداکارہ کو تین چار بار وارننگ دے چکی تھیں کہ وہ ان کے شوہر سے دور رہے مگر وہ باز نہ آئی۔جس کے رد عمل میں یہ تمام معاملہ دیکھنے کو ملا۔

اس کے علاوہ ویڈیو میں دکھایا گیا وہ بنگلہ جسے عظمیٰ خان اپنی ملکیت بتا رہی ہیں، وہ دراصل ان کے شوہر عثمان ملک کا دوسرا مکان ہے جو انہوں نے عظمیٰ خان اور ان کی بہن کو رہائش کیلیے دے رکھا ہے۔ انہوں نے ویڈیو میں یہ الزام لگایا کہ عظمیٰ خان ان کے شوہر کی دولت دونوں ہاتھوں سے لُٹا رہی ہے۔وہ اب ایسا نہیں ہونے دے گی۔

آمنہ عثمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ میری اور عثمان ملک کی شادی کو 13سال بیت چکے ہیں اور ہمارا ایک 11سال کا بچہ بھی ہے، یہ سب کچھ میں نے اپنی شادی شدہ زندگی بچانے کے لئے کیا ہے۔

آمنہ عثمان کا کہنا تھا کہ کیسا اعتکاف تھا کہ جس میں ان کے شوہر عثمان ملک نے تین راتیں اسی بنگلے میں گزاریں؟ آمنہ عثمان کے مطابق، جب وہ بنگلے پر پہنچیں تو اندر شراب چل رہی تھی اور عظمیٰ خان جس چیز کو مٹی کا تیل بتا رہی ہیں وہ دراصل شراب تھی جو انہوں نے غصے میں اداکارہ پر انڈیل دی تھی۔

Related Posts