سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی طبیعت بہتر ہونے لگی، سیاسی سرگرمیاں شروع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اے پی ایم ایل (آل پاکستان مسلم لیگ) کے چیئرمین اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی طبیعت بہتر ہونے لگی ہے جس کے بعد انہوں نے سیاسی سرگرمیاں بھی شروع کردی ہیں۔

آل پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی رہنما مہرین ملک نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف نے معمولی چہل قدمی اور مارننگ واک شروع کردی ہے، تاہم سیاسی سرگرمیوں کے باقاعدہ آغاز کا فیصلہ ڈاکٹروں کی حتمی رائے معلوم ہونے کے بعد ہی کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کی جگہ احسن اقبال فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں پارٹی کی قیادت کریں گے

مہرین ملک کے مطابق جنرل (ر) پرویز مشرف نے پارٹی کے مرکزی رہنماؤں اور سیاسی لیڈرز سے رابطے شروع کردئیے ہیں اور کچھ لوگوں  سے اب تک ملاقات بھی کرچکے ہیں  جبکہ گزشتہ ماہ لندن میں 12 روز تک مسلسل علاج کے بعد پرویز مشرف اپنی دبئی رہائش گاہ میں منتقل ہوئے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کےخلاف سنگین  غداری کیس کی سماعت 8اکتوبرسے روزانہ کی بنیادپرکرنےکا حکم سنادیا۔ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت اسلام آباد کی خصوصی عدالت کے جج جسٹس نذر اکبر اور جسٹس شاہد کریم پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔

حکومت کی جانب سے ملزم پرویز مشرف کی وکالت کیےلئے نامزد کردہ وکیل رضا بشیر نے ملزم سے ملاقات کے ساتھ ساتھ تیاری کے لئے مزید وقت دینے کی استدعا کی جس پر جسٹس نذر اکبر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  ملزم کو پہلے ہی پاکستان پینل کوڈ (سی آر پی سی) کے سیکشن 342 کے تحت بیان ریکارڈ کروانے کے لیے طلب کیا ہوا ہے۔وکیل صاحب ہم نے آپ کو قانون کے مطابق مقرر کیا کہ عدالت کی معاونت کریں کہ ملزم پیش نہیں ہو رہا ہے، آپ دلائل نہیں دیں گے تو ہم آرڈر میں لکھ دیں گے۔

مزید پڑھیں: پرویز مشرف غداری کیس،8اکتوبرسےروانہ سماعت کافیصلہ

Related Posts