اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے امریکی سازش کے خلاف جنگ لڑنے پر سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کارکنان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں سوشل میڈیا کے اپنے تمام جنگجوؤں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے حکومت کی تبدیلی کی امریکی سازش کے خلاف ہماری جنگ کو توسیع دی۔
عمران خان کی قیادت میں تحریکِ انصاف کے قیام کو 26 برس مکمل
ٹوئٹر پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ سوشل میڈیا کارکنان نے ہماری جنگ کو سماجی میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز تک توسیع دی۔ پاکستان کی خودمختاری اور جمہوریت کی ہماری اس تحریک کو آگے بڑھائیں۔ آپ ہمارے صفِ اول کے سپاہی ہیں۔
میں سوشل میڈیاکےاپنےتمام جنگجوؤں کاشکریہ اداکرتاہوں جنہوں نےحکومت کی تبدیلی کی امریکی سازش کیخلاف ہماری جنگ کو دلیری سےسماجی میڈیاکےتمام پلیٹ فارمز تک توسیع دی۔????????کی خودمختاری وجمہوریت کی ہماری اس تحریک کوآگےبڑھاتےرہئے۔آپ ہمارےصفِ اوّل کے سپاہی ہیں!#MarchAgainstImportedGovt
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 24, 2022