خودکش دھماکہ، عمران خان کی جامعہ کراچی کے چینی اساتذہ کو نشانہ بنانے کی مذمت

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں طاقتور شخص قانون سے اوپر ہے،عمران خان
پاکستان میں طاقتور شخص قانون سے اوپر ہے،عمران خان

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جامعہ کراچی میں خودکش دھماکے کے ذریعے چینی اساتذہ کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکہ پاک چین اشتراک کو نقصان پہنچانے کیلئے کیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جامعہ کراچی کے چینی اساتذہ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ یہ پاک چین اسٹرٹیجک اشتراک کو نقصان پہنچانے کے خصوصی ایجنڈے کے تحت کیا گیا ایک اور حملہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک میں 16فیصد مہنگائی کی وجہ عمران خان، جواب تو دینا پڑے گا۔مریم اورنگزیب

ٹوئٹر پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جامعہ کراچی میں خودکش دھماکے سے ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے دشمن کے اس بیرونی حمایت یافتہ ایجنڈے کو بہر صورت خاک میں ملانا ہے۔ 

معلوم رہے کہ آج جامعہ کراچی میں ایک خاتون نے خودکش دھماکے سے خود کو اڑا دیا جس کے نتیجے میں چینی باشندوں کی وین پر سوار 3 چینی شہریوں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں ایک چینی باشندہ بھی شامل ہے۔

واقعے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق دھماکہ جامعہ کراچی کے اندر واقع کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے قریب وین کے پاس آتے ہی کیا گیا۔ وین کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کی تھی جسے دہشت گردوں نے اپنا نشانہ بنایا۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر کا کہنا تھا کہ دھماکہ 1 بج کر 52 منٹ پر ہوا جس میں 4 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے 3 چینی شہری تھے۔ جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور 1 مرد شامل تھا۔

چیف کراچی پولیس غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے چینی شہری جامعہ کراچی میں موجود چینی زبان کے سینٹر میں تعلیم دے کر واپس آرہے تھے کہ انہیں دہشت گردی کا نشانہ بنالیا گیا۔ 

Related Posts