لاہور: سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے دست درازی کے حوالے سے امریکی بلاگر سنتھیا رچی کے الزامات کی تردید کردی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سنتھیا رچی نے محترمہ بینظیر بھٹو کے خلاف بھی بے بنیاد الزامات لگائے ہیں ،انہوں نے بتایا کہ میرے بیٹے نے ان کے خلاف بے بنیاد الزامات کے تحت ہتک عزت کا مقدمہ درج کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے چند ماہ قبل سنتھیا رچی سے ملاقات کی تھی اور اس سے پہلے میں ان کو جانتا بھی نہیں تھانہیں تھا۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے سنتھیا رچی سے پہلی اور واحد ملاقات ایک سفارت کار کی رہائش گاہ پر استقبالیہ کے موقع پر ہوئی جس میں انہوں نے سابق سفیر جلیل عباسی جیلانی اور متعدد دیگر افراد کے ساتھ شرکت کی۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کے بدترین مخالفین نے بھی ان کے کردار کے حوالے سے کوئی الزامات نہیں لگائے جیسے سنتھیارچی کی طرف سے لگائے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: مجھے رحمان ملک و پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے زیادتی کا نشانہ بنایا، سنتھیا رچی