ترکی میں بغاوت کیس میں سابق فوجی جرنیلوں کو عمر قید کی سزائیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ترکی میں بغاوت کیس میں سابق فوجی جرنیلوں کو عمر قید کی سزائیں
ترکی میں بغاوت کیس میں سابق فوجی جرنیلوں کو عمر قید کی سزائیں

انقرہ:ترکی کی ایک عدالت نے بدھ 30 دسمبر کو سن 2016 میں بغاوت کی ناکام کوشش میں مبینہ کردار ادا کرنے والے بعض سابق فوجی جرنیلوں سمیت درجنوں افراد کو عمر قید کی سزائیں سنا دیں۔

ترک میڈیاکے مطابق اس معاملے کا تعلق انقرہ میں بری فوج کے ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے واقعات سے تھا، جس کی سماعت 2017 میں شروع ہوئی تھی۔ اس میں 132 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

132میں سے 92 افراد کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ان میں کئی سابقہ بہت سینیئر فوجی افسران بھی شامل ہیں۔ ان میں سے 12 فوجیوں کی عمر قید کی سزا میں غیر معمولی سختی کر دی گئی ہے۔ جس کے تنیجے میں انہیں پیرول پر رہا نہیں کیا جا سکے گا۔

واضح رہے کہ سن 2016 میں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کی حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے بغاوت کی جو ناکام کوشش کی گئی تھی، اس میں 250 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: سن 2020ء میں سختیاں سہیں، آئندہ برس امید کی کرن نظر آرہی ہے۔انتونیو گوتریس

Related Posts