جی بی کے سابق جج رانا شمیم نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اصل حلف نامہ جمع کرادیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جی بی کے سابق جج رانا شمیم نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اصل حلف نامہ جمع کرادیا
جی بی کے سابق جج رانا شمیم نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اصل حلف نامہ جمع کرادیا

اسلام آباد: گلگت بلتستان (جی بی) کے سابق چیف جج رانا شمیم نے اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) میں اپنا اصل حلف نامہ جمع کرادیا، جس میں انہوں نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے رانا شمیم کو حلف نامہ جمع کرانے کے لیے آج 20 دسمبر تک کی مہلت دی تھی، عدالت نے خبردار کیا تھا کہ اگر وہ حکم کی تعمیل کرنے میں ناکام رہے تو فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی شروع کر دی جائے گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی، جو گزشتہ ماہ ایک قومی روزنامے کی رپورٹ میں متنازع حلف نامے کی اشاعت کے بعد شروع کیا گیا تھا۔

آج کی سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اٹارنی جنرل خالد جاوید خان آغا خان یونیورسٹی ہسپتال میں داخل ہیں اور جمعرات تک واپس آجائیں گے۔

دریں اثنا، رانا شمیم کے قانونی وکیل لطیف آفریدی نے عدالت کو بتایا کہ اصل حلف نامہ IHC میں جمع کرایا گیا ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے رانا شمیم کو بتایا کہ عدالت چاہتی ہے کہ وہ اپنا سیل بند لفافہ کھولیں۔رانا شمیم نے اعتراف کیا ہے کہ اخبار میں شائع ہونے والا مواد وہی ہے جو ان کے حلف نامے میں ہے۔

رانا شمیم کے وکیل لطیف آفریدی نے کہا کہ ان کے مؤکل نے اس بات کو یقینی بنایا کہ انہوں نے حلف نامہ ”لیک” نہیں کیا۔ کیا اس عدالت کے کسی جج کی طرف انگلی اٹھائی جا سکتی ہے؟

مزید پڑھیں: شوکت ترین خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب ہوگئے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کے مقدمے کی ابتدائی جائزہ سماعت کے لیے 28 دسمبر کی تاریخ مقرر کی اور حلف نامے پر مہر لگانے کا فیصلہ کیا، جسے اٹارنی جنرل کی موجودگی میں اگلی سماعت پر کھولا جائے گا۔

Related Posts