کراچی میں گوادر پورٹ اتھارٹی کے سابق چیئرمین نے 5000 گیلن پانی ذخیرہ کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں گوادر پورٹ اتھارٹی کے سابق چیئرمین نے 5000 گیلن پانی ذخیرہ کر لیا
کراچی میں گوادر پورٹ اتھارٹی کے سابق چیئرمین نے 5000 گیلن پانی ذخیرہ کر لیا

کراچی میں ہونے والی مسلسل بارش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے  گوادر پورٹ اتھارٹی کے سابق چیئرمین انور شاہ نے 5000 گیلن برساتی پانی کو ذخیرہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں رہائش پذیر سابق چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی انور شاہ نے پانی کو محفوظ بنانے کیلئے پرانا طریقہ استعمال کیا جس کیلئے 10 فٹ گہرا اور 12 فٹ طویل زیرِ زمین ٹینک تعمیر کیا گیا۔

سابق چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی انور شاہ نے کہا کہ چھت پر پائپس لگائے گئے جن کی مدد سے بارش سے حاصل ہونے والا پانی فائبر اور پلاسٹک کے ٹینکس میں محفوظ کیا گیا۔

گوادر پورٹ اتھارٹی کے سابق چیئرمین نے کہا کہ ہم نے جو پانی ذخیرہ کیا ہے وہ ہمارے گھریلو گارڈن میں پودوں کیلئے استعمال ہوگا۔ جو پودوں کی 3 ماہ سے زائد کی ضروریات کیلئے کافی ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  واسا کی نااہلی، راولپنڈی کےشہری پانی سے محروم ہو گئے

Related Posts