کسی کو انٹرویو نہیں دیا، دعویٰ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔ سابق آرمی چیف

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
سابق صدر رفیق تارڑ کا انتقال، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اظہارِ تعزیت
سابق صدر رفیق تارڑ کا انتقال، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اظہارِ تعزیت

راولپنڈی: سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ میں نے کسی کو کوئی انٹرویو نہیں دیا، جو انٹرویو کا دعویٰ کر رہے ہیں، ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں معروف صحافی شاہد میتلا کی جانب سے سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کا انٹرویو کرنے کی خبر سامنے آئی تاہم جنرل (ر) باجوہ نے انٹرویو کے دعوے کو جھوٹا قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

الیکشن کرائیں، صدرِ مملکت کا وزیر اعظم کو خط

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سینئر صحافی و نجی ٹی وی میزبان کامران شاہد نے کہا کہ میں اپنی بات کی سچائی کی تصدیق کیلئے معروف صحافی شاہد میتلا کا ورژن بھی شیئر کردیتا ہوں، جس کی جنرل باجوہ نے تردید کی۔ 


قبل ازیں معروف صحافی کامران شاہد نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بیان دیا ہے کہ میں نے کسی کو بھی انٹرویو نہیں دیا ہے۔ 

کامران شاہد نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ میں نے کسی کو اجازت نہیں دی کہ میری جانب سے بیان، تبصرہ یا انٹرویو شائع کرے جب تک کہ 29 نومبر 2024 کی تاریخ نہ آجائے۔

واضح رہے کہ آئین کے تحت سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ آئین کے تحت اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد 2 سال تک کوئی بیان یا تبصرہ نہیں کرسکتے۔ 

Related Posts