کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہےکینیڈا کے پاس ایسی انٹیلی جنس اطلاعات ہیں جن کے مطابق تہران کے باہر تباہ ہونے والے یوکرین کے مسافر طیارے کوغلطی سے میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہےہمارے پاس متعدد ذرائع سے معلومات سامنے آئی ہیں کہ جن میں ہماری اپنی اور ہمارے اتحادیوں کی معلومات بھی شامل ہیں کہ ’یوکرین کے طیارے کو ایران کے زمین سے فضا تک مار کرنے والے میزائل نے نشانہ بنایاگیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل ایران میں یوکرین کا مسافر طیارہ تباہ ہو گیا تھا جس میں 63 کینیڈین شہریوں سمیت 176 افراد سوار تھے جو سب کے سب ہلاک ہو گئے تھے، ہلاک ہونے والے مسافروں میں یوکرین کے 11 مسافر موجود تھے۔
یوکرین انٹرنیشنل ایئر لائنز کا طیارہ تہران سے کیف کے لیے اُڑان بھرنے کے تھوڑی دیر بعد گر کر تباہ ہو گیا جس میں 167 مسافر اور عملے کے نو اہلکار سوار تھے، طیارے نے تہران کے خمینی ایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی۔
مزید پڑھیں: مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، ترک اور روسی سربراہانِ مملکت کا مشترکہ بیان سامنے آگیا