مصطفی قتل کیس، مرکزی ملزم ارمغان کے بین الاقوامی رابطوں کے ثبوت مل گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اس کیس میں نت نئے انکشافات سامنے آ رہے ہیں، فوٹو اے آر وائی

مصطفیٰ عامر قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ارمغان قریشی کے لیپ ٹاپ سے بین الاقوامی فراڈ گروپ کے شواہد مل گئے۔

مصطفیٰ عامر قتل کیس پر ملزم ارمغان کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور اسی حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) نے انسداد دہشتگردی عدالت میں رپورٹ پیش کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ارمغان اور اس کے والد کامران قریشی نے فراڈ کیلئے کمپنی بنائی تھی  اور متعلقہ فراڈ کمپنی کی سالانہ آمدن 3 سے 4 لاکھ امریکی ڈالرز ہے جب کہ کمپنی میں 25 ملازمین کام کررہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ارمغان نے ملازم کے ذریعے لگژری گاڑیاں خریدیں جن کی مجموعی قیمت 15 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے۔

مصطفیٰ عامرقتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کو منی لانڈرنگ کیس میں کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Related Posts