ڈائریکٹوریٹ اسکول ایجوکیشن کی گاڑیاں 10برس بعد بھی غیر متعلقہ افراد کے زیر استعمال

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب
ڈائریکٹوریٹ اسکول ایجوکیشن کی گاڑیاں 10برس بعد بھی غیر متعلقہ افراد کے زیر استعمال
ڈائریکٹوریٹ اسکول ایجوکیشن کی گاڑیاں 10برس بعد بھی غیر متعلقہ افراد کے زیر استعمال

کراچی:محکمہ تعلیم اسکول کے ماتحت ڈائریکٹوریٹ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی سرکاری گاڑیاں گزشتہ کئی برس سے غیر متعلقہ افراد سے واپس نہیں لی جاسکی ہیں، بعض افسران نے ریٹائرڈ منٹ کے بعد بھی سرکاری گاڑیاں اپنے استعمال میں رکھی ہوئی ہیں، سابق ڈی ای او ضلع شرقی کے زیر استعمال کرولا گاڑی کا سرکاری نمبر ان کے بیٹے کی منی بجارو میں بھی استعمال ہو رہا ہے۔

سرکاری گاڑیوں کے پرائیویٹ استعمال روکنے اور گاڑیاں واپس کرنے کے حوالے سے سابق انچار ج ڈائریکٹر عبدالرؤف کانڈھڑونے وزراء، ان کے پرسنل سیکرٹری، سابق ایجوکیشن افسران سمیت تمام گاڑیاں استعمال کرنیو الوں کو گاڑیوں کی واپسی کے لئے خطوط لکھے تھے تاہم گاڑیاں واپس نہیں کی گئیں،نئے ڈائریکٹر اسکول نے بھی ابھی تک کوئی ایکشن نہیں لیا ہے۔

سرکاری گاڑیاں استعمال کرنیو الوں میں ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن، ایلیمنٹری، سکینڈری اینڈ ہائر سکینڈری، حیدر آباد سیدرسول بخش شاہ کے پاس سرکاری گاڑی نمبر GSE408ہے، ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر پی اینڈڈی رئیس علی جعفری کے پاس کلٹس GSE226موجود ہے، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ایچ آرٹریننگ کے ڈائریکٹر ایج آرٹریننگ ڈاکٹر آفتاب احمد شیخ کو جاری لیٹر کے مطابق سوزوکی کلٹس GSE189واپس کرنے کا کہاگیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن ایلیمنٹری سکینڈری اینڈ ہائرسکینڈری کراچی ریجن کی درجنوں گاڑیاں غیر متعلقہ افراد استعمال کررہے ہیں جن میں 2012ماڈل کی کالے رنگ کی ٹیوٹا کرولا GSA059 اور 2012ماڈل کی سوزوکی آلٹوGSA010سابق وزیر پیر مظہر الحق کے پرسنل سیکرٹری خادم حسین لغاری کے پاس ہیں جو انہوں نے ابھی تک واپس نہیں کی ہیں۔

گریڈ 19کے افسر سابق ڈی ای او عبدالجبار ڈایو کے پاس سوزوکی آلٹوGSA006،گریڈ 18کے سابق اے ڈی او ای دادو سرور ڈایو کے پاس سوزوکی آلٹوGSA008ہے،سرور ڈایو گورنمنٹ بوائر سیکنڈری اسکول کوتوال بلڈنگ کراچی میں ہیڈ ماسٹر ہیں، ضلع ساؤتھ کے ڈی ای او غلام حیدر بھلو کے پاس سوزوکی آلٹوGSA009استعمال کررہے ہیں۔
 
اس کے علاوہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کراچی کے گریڈ 17کے ایڈمنسٹریٹیو افسرجمیل خان کے پاس سوزوکی آلٹو GSA0335اورسابق ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ 20کے سابق ڈائریکٹر حامد کریم کے استعمال میں رہنے و الی کالے رنگ کی ٹیوٹا کرولا ایکس ایل آئی GSE407استعمال کی جارہی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ سابق ڈی ای او ایسٹ انیسہ بھگیو کے پاس سرکاری GS0258سفید رنگ کی  پوٹھوہاراستعمال ہو رہی ہے جب کہ ان کے بیٹے کے استعمال میں دیکھی جانے والی سفید ٹیوٹا کرولاکو بھی اسی نمبر کی پلیٹ لگی ہوئی ہے، جب کہ سابق ڈی ای او ایجوکیشن ضلع شرقی کا بیٹاگاڑی پر جعلی سرکاری نمبر پلیٹ لگا کر چلارہا ہے۔

اس حوالے سے سابق ای ڈی او انیسہ بھگیو نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ میں آج لیاقت مارکیٹ اسکول میں ہیڈمسٹریس ہوں میرے استعمال میں پرانی پوٹھوہار گاڑی GS0258ہے اور یہ گاڑی مجھے 90کی دہائی میں اس وقت ملی تھی جب میں ایس ڈی او تھی جب کہ میرے بیٹے کے استعمال میں کوئی بھی ایسی گاڑی نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: جعلی اسناد پر بھرتی محکمہ پارکس وسطی کے مالی کا گریڈ 17میں ڈپٹی ڈائریکٹر بننے کا انکشاف

سرکاری گاڑیوں کے نجی استعمال کے حوالے سے سیکرٹر ی ایجوکیشن اسکول غلام اکبر لغاری سے متعدد بار رابطہ کیا گیا تو انہوں نے فون نہیں اُٹھایا۔

Related Posts