گوجرانوالہ :خواجہ سراؤں کے اندھے قتل کا سراغ مل گیا، آشنا ہی قاتل نکلے،ملز مان گرفتار،قتل برآمد کر لیا گیا ،ملزمان نے اعترافِ جرم کرلیا۔
سٹی پولیس آفیسرسرفراز احمد فلکی کی ہدایات کے پیش نظرخواجہ سراؤں کے اندھے قتل کا معاملہ حل کرنے کے لیے ایس ایس پی آپریشنز تصور اقبال کی زیر قیادت، ایس پی سٹی وقار عظیم کی زیر سرپرستی، ڈی ایس پی سی آئی اے نواز سیال و دیگران پرمشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی گئی۔
پولیس ٹیم نے پیشہ وارانہ مہارت اور تفتیش کے دائرکار کو وسعت دیتے ہوئے قتل کے ملزمان سجیل اور عثمان کو اڑتالیس گھنٹے کے اندر اندرٹریس کرکے گرفتار کرلیا اوردورانِ تفتیش ملزمان کی نشاندہی پر آلہ قتل پسٹل 30بور اورواردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی۔
دو روز قبل نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان خواجہ سراؤں شہزاد عرف شہزادی اور زین عرف زینی کو فائرنگ کر کے قتل کرکے فرار ہو گئے تھے۔سٹی پولیس آفیسر سرفراز احمد فلکی نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے افسران متذکرہ بالا کونامعلوم ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔
پولیس ٹیم نے پیشہ وارانہ مہارت اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان عثمان اورسجیل کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔
دوران تفتیش ملزم شرجیل نے انکشاف کیا کہ خواجہ سرا شہزاد نے اُسے اپنے ڈیرہ پر بلا کر نیم بے ہوشی کی حالت میں بد فعلی کی اوربرہنہ حالت میں ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتا رہا۔ اسی رنجش کی بنا پر ملزم سجیل نے اپنے دوست عثمان کے ساتھ مل کر دونوں خواجہ سراؤں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔مقامی پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔