ایف اے ٹی ایف اہداف پر عملدرآمد میں کامیابی، یورپی یونین کا پاکستان کو خراجِ تحسین

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایف اے ٹی ایف اہداف پر عملدرآمد میں کامیابی، یورپی یونین کا پاکستان کو خراجِ تحسین
ایف اے ٹی ایف اہداف پر عملدرآمد میں کامیابی، یورپی یونین کا پاکستان کو خراجِ تحسین

اسلام آباد: یورپی یونین نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے اہداف پر عملدرآمد میں کامیابی پر پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین نے ایف اے ٹی ایف اہداف پر پاکستان کی طرف سے کی گئی پیشرفت کو سراہتے ہوئے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ساتھ مزید ہم آہنگی کے فروغ پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی ہے۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے 27 اہداف دئیے جن پر عمل یورپی یونین کی ترجیحی تجارت اسکیم (جی ایس پی پلس) کے فوائد حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے۔

اس حوالے سے یورپی یونین کمیشن آفس میں پاکستان اور یورپی یونین کے مشترکہ کمیشن کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان اور یورپی یونین ممالک کے مابین دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن نور احمد کے ہمراہ یورپی یونین ایشیائی و پیسفک امور کے منیجنگ ڈائریکٹر گنر ویگینڈ نے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی جس میں پاکستان اور یورپی یونین کے متعلقہ حکام شریک ہوئے۔

پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر اور یورپی یونین میں پاکستانی سفیر کے علاوہ یورپی یونین کے رکن ممالک کے مشاہدین نے بھی اجلاس میں شرکت کی جس کے دوران یورپی یونین نے مختلف امور پر پاکستان کی ایف اے ٹی ایف کے ساتھ پیشرفت کو سراہا۔

مشترکہ کمیشن اجلاس میں یورپی یونین اور پاکستان کے مابین تمام تر شعبہ جات میں تعاون اور تبادلۂ خیال کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اس کے علاوہ کورونا کے طویل مدتی اثرات اور ویکسینیشن کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

اس دوران یورپی یونین نے کورونا وائرس جیسی عالمی وباء کے دوران معاشی بحالی پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ اجلاس کے دوران ماحولیاتی تبدیلیوں، یورپین گرین ڈیل، مواصلاتی اور ڈیجیٹل امور پر بھی گفت و شنید ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ، قرضوں سے آزادہوسکتا ہے۔ماہرین

Related Posts