کراچی :یورپی یونین کی ایئر سیفٹی ایجنسی نے جعلی لائسنس کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کو یورپ میں چھ ماہ کے لئے پروازوں سے روک دیا ہے۔
پی آئی اے کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ای اے ایس اے نے یورپی یونین کے رکن ممالک کے ساتھ کام کرنے کے لئے پی آئی اے کی اجازت عارضی طور پر معطل کردی ہے۔
اس میں مزید کہا گیا کہ پی آئی اے عارضی طور پر یورپ جانے والی اپنی تمام پروازیں بند کردے گی۔
پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جن مسافروں کے پاس پی آئی اے کی ریزرویشن ہے وہ ٹکٹ واپس یا توسیع کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی اور انتظامی اقدامات کی وجہ سے یہ معطلی جلد ختم ہوجائے گی۔
مزید پڑھیں: اب تھوڑا گھبرالیں ؟