ڈی آئی جی پیر محمد شاہ کے احکامات پر شہریوں کیلئے پولیس موبائل ورکشاپ کا قیام

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Establishment of Police Mobile Workshop for Citizens on Orders of DIG Pir Muhammad Shah

کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سید پیر محمد شاہ کی ہدایات پر شہریوں کی سفری سہولت کے لیے خصوصی اقدام اٹھایا گیا ہے، جس کے تحت شاہراہِ فیصل پر سفر کے دوران گاڑیوں کی اچانک خرابی کی صورت میں فوری مدد فراہم کرنے کے لیے ٹریفک پولیس موبائل ورکشاپ قائم کر دی گئی ہے۔

یہ موبائل ورکشاپ روزانہ دو اہم اوقات میں اپنی خدمات انجام دے گی:صبح 08 بجے سے دوپہر 12 بجے تک جبکہ شام 04 بجے سے رات 08 بجے تک، یہ اوقات خاص طور پر پیک آورز کے دوران رکھے گئے ہیں تاکہ مصروف اوقات میں سڑک پر خراب ہونے والی گاڑیوں کو جلد از جلد ٹھیک کرکے ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے۔

Establishment of Police Mobile Workshop for Citizens on Orders of DIG Pir Muhammad Shah

سہولت میں شہریوں کی گاڑیوں کو فوری مکینیکل امداد فراہم کرنا، ٹریفک کی روانی کو متاثر ہونے سے بچانااور شاہراہ فیصل پر سفر کو مزید محفوظ اور آرام دہ بناناہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سید پیر محمد شاہ کی قیادت میں ٹریفک پولیس شہریوں کی سفری مشکلات کو کم کرنے کے لیے مسلسل بہترین اقدامات کر رہی ہے۔

Establishment of Police Mobile Workshop for Citizens on Orders of DIG Pir Muhammad Shah

سید پیر محمد شاہ کی متحرک قیادت اور شہری دوست پالیسی کے باعث ٹریفک پولیس کراچی میں کئی جدید سہولیات متعارف کرا چکی ہے، جس میں یہ نئی موبائل ورکشاپ بھی شامل ہے۔ٹریفک پولیس کراچی عوام کی خدمت کے لیے ہر دم تیار ہے۔

Related Posts