حلیمہ سلطان کانیا روپ، ایسرابلجیک کی ایک جھلک نے مداحوں کو دیوانہ بنادیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

esra bilgiç

استنبول: شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنیوالی اداکارہ ایسرابلجیک نے نئے ڈرامہ ریمو کیلئے نیا روپ دھار کر مداحوں کو دیوانہ بنادیا۔

ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی سے پاکستان میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ایسرا بلجیک اس وقت پاکستان میں سب سے زیادہ پسند کی جانیوالی اداکارہ بن چکی ہیں۔

پاکستان میں ایسرا بلجیک کے لاکھوں مداح ہیں جو ان کی تمام سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھتے ہیں، حال ہی میں ترک اداکارہ کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جنہیں مداحوں نے بیحد پسند کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ارطغرل کی حلیمہ سلطان ایسرا بلجیک کا فوٹو شوٹ، تصاویر نے سوشل میڈیا پردھوم مچادی

نئی تصاویر میں ایسرا بلجیک پیچ کلر کے لباس میں نہایت خوبصورت دکھائی دے ہی ہیں جبکہ انہوں نے کانوں میں بالیاں بھی لباس کے رنگ کی پہنی ہیں اور ان تصاویر میں مسکراتی ہوئی انتہائی خوبصورت دکھائی دیں جس پر مداحوں کی جانب سے بھرپور خوشی کا اظہار کیا گیا۔

ایسرا بلجیک کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تصاویر شیئر ہوتے ہی مداحوں کی طرف سے تعریفیں شروع ہوگئیں ہیں جس پر اداکارہ نے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ ترک اداکارہ ایسرا بلجیک پاکستان میں بے پناہ مقبولیت کے بعد ان دنوں پاکستان میں مختلف کمپنیوں کے ساتھ برانڈ ایمبیسڈر کے طور پر کام کررہی ہیں۔

Related Posts