ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطان کا میگزین کے کور پر قبضہ، مداح حیران

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
Esra Bilgic features on top Turkish magazine cover

انقرہ: ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی سے شہرت پانے والی اداکارہ حلیمہ سلطان نے ترک میگزین کے کور پر جگہ بنالی، مداحوں کی جانب سے حیرت کے ساتھ ساتھ بھر پور پسندیدگی کا اظہار کیا گیا۔

حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنیوالی ایسرا بلجیک اس وقت ترکی اور پاکستان میں یکساں طور پر مقبول ہیں، اداکارہ ایسراء بلجیک پاکستان کے مختلف برانڈز کی سفیر کے طور پر اشیاء کی پروموشن میں مصروف ہیں۔

حال ہی میں ایسرا بلجیک کو ترک میگزین کے کور پر جگہ دی گئی ہے، اداکارہ نے میگزین کا کور انسٹا گرم پر مداحوں سے شیئر کیا جس پر مداحوں کی جانب سے بھرپور پسندیدگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

چند روز قبل شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کے کردار سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ ایسرا بلجیک نے اپنی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھیں۔

معروف اداکارہ کی تصاویر وائرل ہونے پر مداحوں کی طرف سے ملا جلا رجحان دیکھنے میں یا، انسٹا گرام پر ڈالی گئی تصاویر میں اداکارہ گلابی اور پیلے رنگ کی پرت والی شرٹ میں خوبصورت دکھائی دے رہی تھیں۔

مزید پڑھیں:پاکستانی شائقین نے ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطان کے تنگ اورمختصر لباس پر اعتراض اٹھادیا

ایسرا بلجیک کے بیشتر مداحوں نے نئی تصاویر کو پسند کیا لیکن کچھ دیگر لوگوں نے انہیں مختصر اور سخت لباس نہ پہننے کا مشورہ دیا۔