شہرہ آفاق ترک ڈرامہ ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنیوالی اداکارہ اسرا بلجیک کی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ اسرا بلجیک نے ایک ترک میگزین نئے فوٹو شوٹ میں کچھ بولڈ تصاویر بھی بنوائیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں، تصاویر میں اسرا بلجیک نے انتہائی بولڈ لباس زیب تن کیا ہے جس پر مداحوں نے ان پر کڑی تنقید کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال رمضان میں پی ٹی وی پر نشر ہونے کے بعد ترک ڈرامہ سیریز اطغرل غازی پاکستان میں بھی بیحد مقبول ہوچکا ہے اور اس ڈرامہ میں مرکزی کردار ادا کرنیوالی اداکارہ اسرا بلجیک اس وقت پاکستان میں کئی برانڈز کے ساتھ کام کررہی ہیں۔