ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطان کا پاکستان آنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

‘Ertugrul’ star Esra Bilgic wants to visit Pakistan

کراچی: ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ ایسرا بلجیک نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ ایسرا بلجیک نے پسندیدگی کے ریکارڈ قائم کرنے والے ڈرامہ ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

اپنے ایک پیغام میں اداکارہ ایسرا بلجیک کا کہنا ہے کہ میں نے سنا ہے کہ ارطغرل غازی پاکستان میں بہت مشہور ہے، ان کا کہنا ہے کہ ہمیں پاکستانی عوام سے یہی امید تھی اور ہماری توقعات پوری ہوگئی ہیں۔

اداکارہ ایسرا بلجیک نے مداحوں سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو حلیمہ سلطان کا کردار کس طرح پسند آیا؟۔ان کاکہنا ہے کہ میں اور میری ٹیم جلد ہی پاکستان آئے گی۔

اس سے قبل رواں ہفتے اداکارہ ایسرا بلجیک نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے ایک تصویر شیئر کی تھی جس کو پاکستانی مداحوں نے خوب سراہا تھا۔

مزید پڑھیں: احسن خان حلیمہ سلطان کو بچانے کیلئے ارطغرل بن کر میدان میں کود پڑے

رمضان المبارک میں وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر کیا جارہا ہے۔

Related Posts