سڈنی: آسٹریلین ٹیسٹ کرکٹ کے آل راؤنڈر ایرک فری مین 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں جس پر دنیا بھر کے کرکٹ اسٹارز سوگوار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ 76 سالہ آل راؤنڈر ایرک فری مین انتقال کر گئے جبکہ ایرک فری مین نے 1968ء میں بھارت کے خلاف برسبین میں اپنا پہلا کرکٹ میچ کھیلا تھا۔
آسٹریلین کرکٹ حکام کے مطابق ایرک فری مین نے 11 ٹیسٹ میچز کے دوران آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے عالمی سطح پر کرکٹ کھیلی۔ عالمی میڈیا کے مطابق گزشتہ ویک اینڈ پر ایرک فری مین کو دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
کوین الزبتھ ہسپتال میں دل کے مرض سے لڑتے ہوئے 76 سالہ ایرک فری مین پیر کی شب وفات پا گئے۔ ایرک فری مین نے 1964ء سے 1974ء کے دوران ساؤتھ آسٹریلیا کیلئے بھی 83 ٹیسٹ میچز کھیلے۔
سردیوں کے دوران ایرک فری مین فٹبال پر بھی توجہ دیا کرتے تھے۔ انوں نے پورٹ ایڈیلیڈ کیلئے 116 گیمز میں حصہ لے کر 390 گولز بھی اسکور کیے تھے۔ فٹبال اور کرکٹ دونوں کھیلوں کے شائقین ایرک فری مین کو یاد کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی چیف سیلیکٹر عروج ممتاز جنوبی افریقہ کی شکرگزار