مشکل گھڑی میں پاکستان کیساتھ ہیں، اردوان، ترک طیارہ امداد لیکر کراچی پہنچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ترک صدر  رجب طیب اردوان نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا اور شدید بارشوں اور  سیلاب سے ہونے والے جانی اور  مالی نقصان پر  اظہار تعزیت کیا اور  پاکستانی عوام کی بھرپور مدد کے عزم کا اظہار کیا۔ دوسری طرف ترکیہ کا طیارہ امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ گیا۔

وزیراعظم نے ترک صدر کو پاکستان میں سیلاب کی تازہ ترین صورت حال اور ہنگامی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کے لیے حکومتی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ماڈل حرا بصیر کی قومی ٹیم کی شرٹ میں شرمناک تصاویر وائرل

 وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان کو جون2022 کے وسط سے ریکارڈ بارشوں کے ساتھ غیر معمولی مون سون موسمی صورت حال کا سامنا ہے۔ 

رجب طیب  اردوان کا کہنا تھا کہ ان کا ملک ہمیشہ پاکستان کی مدد کرے گا، ہم ہمیشہ  کی طرح مشکل وقت میں پاکستانی عوام کی ہرقسم کی مدد کے لیے تیار ہیں۔

وزیراعظم نے انسانی بنیادوں پر امداد پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا اور دو طرفہ تناظر میں تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دوسری جانب سندھ کے سیلاب متاثرین کے لیے ترکیہ سے امداد لے کر طیارہ کراچی پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق ترکی ائیر فورس کےطیارے نے ریلیف سامان کےہمراہ اتوارکی رات 7:55 بجے جناح ٹرمینل پر لینڈ کیا۔

وفاقی وزیر خرم دستگیر خان اور صوبائی وزیر سعید غنی نے ترکی کے حکام سے ریلیف کے لیے پہنچنے والے سامان کو وصول کیا۔ ترکی سے پہنچنے والے ٹینٹ کھانے پینے کی اشیا، مچھر دانیاں اور دیگر اشیا شامل ہیں۔

ترکی کے سفارتخانہ کے حکام اور این ڈی ایم اے حکام بھی ائرپورٹ پر موجودتھے۔

Related Posts