لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب ا ختلاف محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کشمیر کو پاکستان نے آزاد کروانا ہے ،پوری قوم کشمیر کی آزادی کیلئے ایک آواز ہے لیکن ہمیں بھرپور محنت کرنا ہو گی ۔
ماڈل ٹاؤن میں 27اکتوبر کی مناسبت سے بھارت کے خلاف یوم سیاہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےشہازشریف کاکہناتھاکہ کشمیر انشااللہ اسی طرح پاکستان کی جھولی میں گرے گااور حصہ بنے گا جیسے مغربی جرمنی کی جھولی میں شمالی جرمنی گرا تھا۔
اس موقع پر جاوید ہاشمی ،پرویز ملک،خواجہ عمران نذیر، شائستہ پرویز ملک سمیت اراکین اسمبلی اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی، شہباز شریف نے کہا کہ 27اکتوبر کو پوری قوم نے کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار اور بھارت کے خلاف یوم سیاہ منایا ، مودی نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و زیادتی کی بدترین مثالیں قائم کیں اور کشمیریوں کو دبانے کے لئے فسطائی ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: مسئلہ کشمیر کا حل مقامی آبادی کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے،بلاول بھٹو