بھارتی بورڈ کی سازشیں،مونٹی پنیسر کیلئے بھی کے پی ایل کھیلنا مشکل بنادیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

English cricketer Monty Panesar pulls out from KPL due to ‘political pressure’

اسلام آباد :کشمیر پرئیمیرلیگ کے آغاز سے قبل بھارت کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرنے پرہرشل گبز کے بعد سابق انگلش کرکٹر مونٹی پنیسر بھی بھارت کا مکرو چہرہ سامنے لے آئے۔

ایک بیان میں مونٹی پنیسر نے کہا کہ بی سی سی آئی نے تمام کرکٹ بورڈز کو کے پی ایل میں کھلاڑیوں کو نہ بھیجنے کا بولا ہے۔ انگلش بورڈ نے بتایا ہے کہ کے پی ایل کھیلنے کی صورت میں انہیں بھارتی ویزہ نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ کے پی ایل کھیلنے کی صورت میں بھارت میں کسی کرکٹ ایونٹ کا حصہ نہ بنانے کا کہا گیاہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی دھمکی کی وجہ سے کمنٹری اور براڈکاسٹنگ کے کیرئیر میں مشکلات دیکھ رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی بورڈ کی جانب سے روکے جانے پر کے پی ایل کھیلنا میرے لئے مشکل ہو گیاہے۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقی کرکٹر ہرشل گبز کو بھی کے پی ایل سے روکنے کی کوشش کی تھی جس پر، ہرشل گبز سمیت کھیل سے تعلق رکھنے والی دیگر شخصیات نے مودی حکومت کی پیروی کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کی تھی۔

مزید پڑھیں:کھیلو آزادی سے۔۔۔ کشمیر پرئمیر لیگ ایک خوشگوار جھونکا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں جنوبی افریقہ کے سابق کھلاڑی اور موجودہ ٹی ٹوئنٹی کوچ ہرشل گبز نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا پاکستان کے خلاف سیاسی ایجنڈا کھیل کے میدان میں لانا مکمل طور پر غیر ضروری اور فضول اقدام ہے۔

پیغام میں جنوبی افریقہ کے کوچ ہرشل گبز نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ ہمیں کشمیر پریمیئر لیگ 2020 کھیلنے سے روک رہا ہےاور دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ مجھے کسی بھی کرکٹ سے متعلق کام کیلئے بھارت داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی جو مضحکہ خیز ہے۔

Related Posts