انگلینڈ کی دھواں دھار بیٹنگ، نیوزی لینڈ کو جیتنے کیلئے 180رنز کا ہدف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برسبین: انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیتنے کیلئے 180 رنز کا ہدف دیا ہے۔آج کا میچ ہار جانے کی صورت میں انگلینڈ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ورلڈ کپ کے دوران نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمز 3،3 میچز کھیلنے کے بعد بالترتیب 5 اور 3 پوائنٹس حاصل کرچکی ہیں۔ دونوں ٹیموں کا ایک ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

فیفا ورلڈکپ 2022، تماشائیوں کو کون سی سہولیات دستیاب ہونگی؟

ٹاس کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے 6 وکٹس کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 179 رنز بنائے۔ وکٹ کیپر بیٹر اور کپتان جوز بٹلر نے 47 گیندوں پر 73 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ الیکس ہیلز 40 گیندوں پر 52 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے۔

معین علی 6 گیندوں پر 5 رنز بنا سکے جن کو 108 کے مجموعی اسکور پر ٹرینٹ بولٹ نے اش سودھی کی گیند پر کیچ آؤٹ کردیا۔ لیام لیونگ اسٹون 14 گیندوں پر 20 رنز بنانے کے بعد لوکی فرگوسن کی گیند پر غیر ذمہ دارانہ شاٹ کھیلتے ہوئے بولڈ ہوگئے۔

ہیری بروک نے 3 گیندوں پر 7 رنز بنائے اور 160 کے مجموعی اسکور پر ٹم سودی کی گیند پر فن ایلن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ بین اسٹوکس کو8 رنز بنانے کے بعد 176 کے مجموعی اسکور پر  لوکی فرگوسن نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ 

Related Posts