انگلش کرکٹر جوفرا آرچر کو ورلڈ کپ 2019ء کا کھویا ہوا میڈل مل گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

England cricketer Jofra Archer finds lost World Cup medal

لندن : انگلش کرکٹ ٹیم کے بولر جوفرا آرچر کوگھر کی تبدیلی کے دوران گم ہونے والاورلڈ کپ کا قیمتی تمغہ گیسٹ روم سے مل گیا۔

جوفرا آرچر نے کہا کہ وہ ایک ہفتے سے زیادہ عرصے سے اپنے نئے فلیٹ میں ورلڈ کپ کے تمغے کی تلاش میں لگے رہے جبکہ گیسٹ روم سے میرا ورلڈ کپ 2019ء کا قیمتی تمغہ مل گیا ہے۔

جوفرا آرچر نے کہا کہ ورلڈ کپ 2019 کا تمغہ ایک پورٹریٹ کے ساتھ لٹکا ہوا تھااور اس کے بعد وہ تمغہ نہیں دیکھ پائے تھے، انگلش بولر کا کہنا ہے کہ میں نے ایک پورٹریٹ پر تمغہ لٹکا دیا تھا اورمیں نئے فلیٹ میں منتقل ہوا توتصویر نئی دیوار پر لگی تھی کوئی میڈل نہیں تھا۔

جوفرا آرچر کا کہنا ہے کہ میں جانتا تھا کہ میڈل گھر میں ہی ہوگا اس لیے میں نے پورا گھر چھان مارا اورپورا ہفتہ میڈل کی تلاش میں پورا گھر الٹ پلٹ کر رکھ دیا تھا۔

ورلڈ کپ 2019 میں جوفرا آرچر نے انگلینڈ کے لئے 20 وکٹیں حاصل کرکے بین الاقوامی سطح پر مقبولیت حاصل کی، ورلڈکپ 2019ء کے فائنل میں جوفرا آرچر نے میچ برابر ہونے کے بعدنیوزی لینڈ کیخلاف سپر اوور کروایا تھا۔

مزید پڑھیں: عمران خان کو ٹنڈولکر نے اپنے ٹاپ 5 آل راؤنڈرز میں شامل کرلیا

25 سالہ بولرنے میڈل کی تصویر جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میرا کھویا ہوا تمغہ گیسٹ روم سے مل گیا ہے ۔

Related Posts