ورلڈ کپ، آئر لینڈ نے 158رنز کا ہدف دے دیا، انگلینڈ کی بیٹنگ جاری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میلبرن: ٹی 20 ورلڈ کپ کے 20ویں میچ میں آئرلینڈ نے انگلینڈ کو جیتنے کیلئے 158رنز کا ہدف دے دیا جس کے تعاقب میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں جاری ٹی 20 میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر آئر لینڈ ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی جو مقررہ 20 اوورز بھی مکمل طور پر نہ کھیل سکی اور پوری ٹیم 20ویں اوور کی 2 گیندوں تک 157رنز کے عوض پویلین لوٹ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کی پہلی خاتون گالف ریفری کون ہے؟

سب سے زیادہ 62 رنز آئر لینڈ کے کپتان اینڈریو بالبرائن نے اسکور کیے۔وکٹ کیپر بیٹر لورکن ٹکر نے 27 گیندوں پر 34 رنز کی اننگز کھیلی۔ انگلینڈ کے مارک ووڈ اور لیام لیونگ اسٹون نے 3،3 آئرش کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

انگلینڈ کے تیسرے نمایاں باؤلر سیم کرن رہے جنہوں نے 2 آئرش کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ آئرش ٹیم 20 اوورز پورے کیے بغیر ہی 157 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی جس کے بعد 158رنز کا ہدف عبور کرنے کیلئے انگلش ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کردیا ہے۔

میچ کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق انگلش ٹیم نے 12اوورز کے اختتام پر 4وکٹس کے نقصان پر 77رنز بنا لیے ہیں۔ میچ میں آئرش ٹیم کی کامیابی کے امکانات 45 فیصد جبکہ انگلینڈ کے 55 فیصد ہیں۔ انگلینڈ کو 48 بالز پر 81رنز کی ضرورت ہے۔

 

Related Posts