شہرہ آفاق ڈرامہ ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انجن التان 41برس کے ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہرہ آفاق ڈرامہ ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انجن التان 41برس کے ہوگئے
شہرہ آفاق ڈرامہ ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انجن التان 41برس کے ہوگئے

کراچی: شہرہ آفاق ترکش ڈرامہ ’ارطغرل غازی‘ میں بہادر جنگجو ’ارطغرل‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار انجن التان 41برس کے ہوگئے۔

تاریخی ترک ڈرامہ سیریز دیرلیس ارطغرل کے مرکزی کردار انجن التان نے انسٹاگرام پر ترکی اور انگریزی زبانوں میں اپنا پیغام شئیرکرتے ہوئے اعلان کیا کہ اس سال اپنی سالگرہ پر وہ ترک کینسر سوسائٹی کے لئے چندہ مہم چلارہے ہیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ لوگ اس میں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرائیں۔

https://www.instagram.com/p/CDBPbaoAgsM/?utm_source=ig_embed

انہوں نے کہا کہ اپنے پیاروں اور رشتہ داروں سے کہنا چاہوں گا کہ وہ میرے لیے تحائف خریدنے کے بجائے کینسر کے مریضوں کے لئے عطیہ کریں کیونکہ ان کو مدد کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ مہم 26 جولائی تک جاری رہے گی۔اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

واضح رہے کہ ’ارطغرل غازی‘ میں اپنی اداکاری سے دنیا بھر میں شہرت پانے والے انجن التان 26 جولائی 1979 کو ترکی کے صوبہ ازمیر میں پیدا ہوئے۔

انجن نے اپنے ہائی اسکول کے دنوں میں اداکاری کا آغاز کیا۔ انہوں نے تھیٹر کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے دوکوز ایلول یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔ انجن پڑھائی مکمل کرنے کے بعد استنبول چلے گئے جہاں انہوں نے اپنے پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا۔

انہوں نے اسکرین پر اداکاری کا آغاز 2005 میں ٹیلی ویژن سلسلے رخسار سے کیا اور اس کے بعد بیشمار ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

Related Posts