کیا ماہرہ خان کا ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے ختم ہونے والا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا ماہرہ خان کا ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے ختم ہونے والا ہے؟
کیا ماہرہ خان کا ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے ختم ہونے والا ہے؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کا ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بہتری کی طرف گامزن ہونے لگا۔ اسود اور مہرین کی غلط فہمیاں آخر کار دور ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

گزشتہ شب ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے کی قسط کو تقریباً 25لاکھ افراد نے یو ٹیوب پر دیکھا۔ کیا اسود اپنے پچھتاوے سے نکل کر مہرین کے دکھوں کا مداوا کرسکے گا اور کیا یہ ٹی وی سیریل اپنے اختتام کے قریب ہے؟ آئیے جانتے ہیں۔

مہرین اور مشال فوبیا

مشال کی موت میں ذمہ دار نہ ہونے کے باوجود ذہنی طالبہ مہرین مشال فوبیا کا شکار ہوجاتی ہے اور حقیقت کو سمجھنے میں ناکام رہتی ہے۔ اسے بار بار مشال سے بات چیت کرتے دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستانی ستاروں سے بھرپور قاتل حسیناؤں کے نام کاٹیزر ریلیزکر دیا گیا

مذہبی پروگرام کے بعد عامر لیاقت متنازع شو بگ باس کی میزبانی کیلئے تیار

مشال کی موت اور مہرین پر اسود کے مسلسل دباؤ سے اس کی ذہنی صحت داؤ پر لگ گئی اور توقع کے عین مطابق مہرین بے ہوش ہوئی جسے جذباتی ظلم و ستم کا نشانہ بنایا گیا اور جسمانی تشدد بھی ہوا۔ 

ڈاکٹر کا مشورہ

مہرین کی ذہنی حالت بگڑ جاتی ہے۔ اسود ڈاکٹر سے بات چیت کرتا ہے تو ڈاکٹر اسے باتوں باتوں میں مشورہ دے ڈلتا ہے کہ مہرین کے ساتھ ساتھ تمہیں بھی نفسیاتی علاج کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر کے کردار میں جلوہ گر نادیہ حسین نے نہ صرف مہرین کی ذہنی پریشانی کا ازالہ کیا بلکہ اسود کو یہ بھی بتایا کہ اس کی بگڑتی ہوئی حالت کی ذمہ دار مہرین ہے۔

نانی کا متضاد کردار

عام طور پر ایک بوڑھی خاتون اکثر اپنے نواسے نواسیوں سے محبت کرتی ہے لیکن ہم کہاں کے سچے میں صورتحال برعکس رہی۔ نانی نے نہ صرف منفی رشتے نبھائے، ہیرا پھیری کی بلکہ مہرین کو حقارت سے بھی دیکھا۔

تاہم گزشتہ شب دکھائی جانے والی قسط میں مہرین کی نانی اسود کے سامنے بالکل مختلف انداز سے پیش آتی ہیں۔ وہ بتاتی ہیں کہ انہیں مہرین کے بغیر بہت ادھورا محسوس ہوتا ہے اور کورس وقت پر پورا نہیں ہوتا۔ 

شبو کا اظہارِ حقیقت

شبو اسود کو بہت سے حقائق بتاتی ہے جس سے مہرین کی سچائی ثابت ہوجاتی ہے جس کا ناظرین و سامعین کو بہت طویل وقت سے انتظار تھا۔ مثال کے طور پر:

ٹرافی مہرین نے حاصل کی تھی، مشال نے نہیں۔

پینٹنگ مہرین کرتی ہے، مشال نہیں۔

سگریٹ مشال پیتی تھی، مہرین نہیں پیتی۔

مہرین کے کمرے کی فالتو چابیاں مشال کے پاس ہوا کرتی تھیں۔

مشال نے اپنی موت کے دن مہرین کا کھانا رکھا تھا۔

یہ مشال ہی تھی جس نے چائے کے کپ کے ذریعے مہرین کو زہر دینے کی کوشش کی۔

کیا ڈرامہ ختم ہونے والا ہے؟

اسود پر بالآخر مشال کی موت سمیت تمام تر حقیقت کھل گئی ہے اور اسے احساس ہوا ہے کہ اس نے مہرین کے ساتھ کیا کیا۔ بہت سے لوگ یہ سوچ رہے ہیں کہ حالیہ قسط کے بعد ہم کہاں کے سچے تھے نامی یہ ڈرامہ بھی جلد ختم ہوجائے گا۔

غور کیا جائے تو گزشتہ شب ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے کہ 18ویں قسط نشر کی گئی اور آئندہ اتوار کو 19ویں قسط بھی نشر ہوگی۔ تاحال ڈرامہ سیریل ختم ہونے کے متعلق کوئی اطلاعات سامنے نہیں آسکیں۔ 

Related Posts