محمود آباد نالے کے اطراف میں تجاوزات کیخلاف آپریشن چوتھے روز بھی جاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محمود آباد نالے کے اطراف میں تجاوزات آپریشن چوتھے روز بھی جاری
محمود آباد نالے کے اطراف میں تجاوزات آپریشن چوتھے روز بھی جاری

کراچی: محمود آباد نالے کے اطراف تجاوزات آپریشن چوتھے روز بھی جاری رہا۔ مکانات کے اضافی حصوں اور دیگرتجاوزات کو مسمار کیا گیا۔

آپریشن کے دوران پولیس کی نفری بھی موجود رہی،محمود آباد نالے کے اطراف چوتھے روز بھی تجاوزات آپریشن جاری ہے۔ بھینسوں کے باڑے، فٹ پاتھ، چبوترے سمیت دیگر تجاوزات کو مسمار کیا گیا جس کے لئے ہیوی مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

مکانات کے اضافی حصوں کو بھی گرایا گیا۔حکام کے مطابق 70 فیصد تک کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ ڈمپرز کے ذریعے ملبہ کو بھی ہٹایا جا رہا ہے۔ آپریشن پیر کے روز سے بغیر کسی مزاحمت کے جاری ہے۔ محمودآباد نالے کے اطراف انکروچمنٹ آپریشن عدالتی احکامات پر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق محمود آباد نالے پر تجاوزات کے خلاف آپریشن 8 جنوری تک جاری رہیگا۔تجاوزات کے خلاف اس آپریشن کے دوران 20 فٹ نالے کے دونوں اطراف 15 کلو میٹر کی جگہ خالی کرائی جائے گی۔

کراچی کے علاقے محمود آباد میں واقع محمود آباد نالے پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آج چوتھا روز ہے، پولیس کی بھاری نفری تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع ہو گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقہ سے منتخب رکن سندھ اسمبلی سعید غنی نے نالے کے اطراف 20 بیس چوڑائی کا منصوبہ دیاتھا جبکہ پہلے کئی کئی گھر توڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا تاہم اب ایک ایک گھر کا کچھ حصہ مسمار کیا جائیگا۔

Related Posts