ملتان پولیس نے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے والے 4 ڈاکوؤں پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران جوابی فائرنگ کی جس سے وہ ہلاک ہو گئے۔
پنجاب کے شہر ملتان میں شہری سے بسم اللہ چوک کے قریب موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے والے ڈاکوؤں کو دیکھ کر پولیس نے ان کا تعاقب کیا جس پر مسلح ملزمان نے ان پر فائرنگ شروع کردی۔
یہ بھی پڑھیں: چترال میں مسافر بس حادثے کے باعث 9 افراد جاں بحق، 8 زخمی
پولیس کو اپنے دفاع میںجوابی فائرنگ کرنی پڑی جس سے چاروں ملزمان کو گولیاں لگیں اور وہ ہلاک ہو گئے جبکہ پولیس نے ملزمان کی لاشیں قبضے میں لے کر انہیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان ملتان کے علاقے مخدوم رشید میں 12 روز قبل بھی ایک ڈکیتی واردات میں مطلوب تھے جس میں ایک عمر رسیدہ خاتون کا قتل اور اس کی بیٹی سے زیادتی کے الزامات شامل ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سپرہائی وے کے مقام کاٹھور لنک روڈ پر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، متوفیان کا پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد لاشیں ایدھی سرد خانے منتقل کردی گئیں۔ لاٹھی چارج سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ گزشتہ روز ہونے والے اس واقعہ کے بعدکاٹھورموڑ،لنک روڈاور سپرہائی وے پر احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہوگیا۔
کراچی میں سپرہائی وے کاٹھور کے مقام پر گڈز ٹرانسپورٹرز نے احتجاج کیا ۔مظاہرین پر لاٹھی چارج سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ اسی دوران فائرنگ سے تین افراد کی افراد کی جان بھی چلی گئی۔ریسکیو اداروں نے لاشوں اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا۔سینئر ڈائریکٹر جناح اسپتال سیمی جمالی کے مطابق دو جاں بحق افراد کی شناخت نیاز اور محمد ایوب کے نام سے ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی میں ٹرانسپورٹرز کے احتجاج کے دوران فائرنگ ، تین افراد جاں بحق، متعدد زخمی