اداکار عماد عرفانی کے بیٹے کا انتقال ہوگیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

معروف پاکستانی اداکارو ماڈل عماد عرفانی کے بیٹے زاویار عرفانی کا انتقال ہوگیا۔

فوٹواینڈویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر اداکار عماد عرفانی کے بیٹے کے انتقال کی خبر ان کی دوست شانزے شیخ کی جانب سے دی گئی ہے۔

اداکار عماد عرفانی کا بیٹا انتقال کرگیا

شانزے شیخ نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ آج ان کے دوست عماد عرفانی کے بیٹے کا انتقال ہوگیا ہے، شانزے نے مداحوں سے بچے کے انتقال پر سورہ فاتحہ پڑھنے اور والدین کیلئے صبر کی دعا بھی کی۔

واضح رہے کہ اداکار عماد عرفانی اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا سے دور رکھتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی ان کی اہلیہ اور بیٹے کے ہمراہ چند تصاویر ہی موجود ہیں، تاہم بیٹے کی انتقال کی خبر کی تصدیق بھی تاحال اداکار کی جانب سے نہیں کی گئی ہے۔

Related Posts