دبئی : ایمرٹس ائیرلائن نے کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے مالی بحران کے سبب 6سو پائلٹوں سمیت عملے کے دیگر ہزاروں ارکان کو برطرف کردیا۔
ایک نوٹیفکیشن کے مطابق امارات ایئر لائنز نے آج 600 پائلٹ اور 6ہزارعملے کو برطرف کرنے کیلئے 90 دن کا نوٹس دیدیا ہے اور 13 سمتبر 2020ء کو ان پائلٹوں اور ملازمین کو ملازمتوں سے خارج کردیا جائیگا۔
ملازمین سے برطرفی کے علاوہ کمپنی کی کفالت اور رہائش کا ویزا بھی منسوخ کردیا جائے گاجبکہ ایئرلائنز کے فیصلے کیخلاف ملازموں کو اپیل کا حق بھی نہیں دیا جائیگا۔
واضح رہے کہ اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں فلائٹ آپریشن معطل ہونے کی وجہ سے فضائی کمپنیوں کو شدید خسارے کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیں:نئے سال کے آغاز پر پی آئی اے سمیت تمام نجی ایئرلائنز کے کرایوں میں اضافہ