ایمریٹس کا دوران سفر کورونا کی تشخیص پر طبی اخراجات اُٹھانے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Emirates announces medical expenses for Corona's diagnosis during travel

کراچی: ایمریٹس کے صارفین اب زیادہ اعتماد کے ساتھ سفر کرسکتے ہیں کیونکہ اگر دوران سفر کسی مسافر میں کورونا کی تشخیص ہوتی ہے جبکہ وہ گھر سے بھی دور ہو تو ایئرلائن ڈیرھ لاکھ یوروز تک کے طبی اخراجات اور 100 یورو یومیہ کے حساب سے 14 روز کے لئے قرنطینہ کے اخراجات برداشت کرے گی ، یہ سہولت ایئرلائن کی جانب سے اپنے مسافروں کو بالکل مفت فراہم کی جائے گی۔

ایمریٹس گروپ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو شیخ احمد بن سعید المختوم نے کہاہے کہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حاکم شیخ محمد کی ہدایت کے تحت ایمریٹس کی جانب سے بین الاقوامی سفر کے لئے انتہائی اعتماد کے ساتھ قائدانہ کردار کی ادائیگی پر فخر ہے۔

ہم جانتے ہیں کہ لوگ فضائی سفر کے لئے بے چین ہیں جس میں دنیا بھر کی سرحدیں بتدریج دوبارہ کھل رہی ہیں لیکن وہ سفر کے دوران کسی غیرمتوقع واقعہ پر سہولت اور یقین دہانی کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا، ـایمریٹس نے سفر کے ہر مرحلے میں حفاظتی اقدامات کو فعال بنانے کے لئے بھرپور کام کیا ہے تاکہ انفیکشن کے خطرے کو روکا جائے۔

ہم نے باسہولت انداز سے اپنی بکنگ پالیسیاں وضع کی ہیں۔ اب ہم اسے نئی سطح پر لے کر جارہے ہیں اور انڈسٹری میں کورونا کے علاج کے سلسلے میں طبی اخراجات اور قرنطینہ کی لاگت برداشت کرنے والی پہلی ایئرلائن کے طور پر ہم سفر کے دوران انکے اخراجات برداشت کریں گے ۔

یہ ہماری جانب سے سرمایہ کاری ہے لیکن ہم اپنے مسافروں کو اولین ترجیح دے رہے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ وہ اس اقدام کا خیرمقدم کریں گے۔

ایمریٹس کی جانب سے کورونا سے متعلقہ طبی اخراجات اور قرنطینہ کا کور اپنے مسافروں کو انکی سفری کلاس یا منزل مقصود سے قطع نظر فراہم کیا جارہا ہے۔

یہ کور فوری طور پر 31 اکتوبر 2020 تک ایمریٹس پر سفر کرنے والے صارفین کے لئے کارآمد ہے (31 اکتوبر 2020 سے قبل یا پہلی پرواز مکمل ہو)۔ یہ اس وقت سے 31 روز کے لئے کارآمد ہے جب وہ سفر کرتے ہیں۔

اس کا مطلب ہے کہ ایمریٹس کے صارفین اس کور سے حاصل اضافی یقین دہانیوں سے مستفید رہنے کا سلسلہ جاری رکھ سکتے ہیں، چاہے وہ اپنی منزل پر پہنچنے کے بعد آگے کسی دوسرے شہر کی جانب سفر کریں۔

صارفین کو سفر سے قبل کسی فارم کو بھرنے یا اپنا اندراج کرانے کی ضرورت نہیں جبکہ ایمریٹس کی جانب سے فراہم کردہ کور کو استعمال کرنا بھی مسافروں کے لئے لازم نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کی ایما پر بجلی کی قیمت میں اضافے کی تیاری کی جا رہی ہے،میاں زاہد حسین

سفر کے دوران کسی متاثرہ صارف میں کورونا کی تشخیص سامنے آنے پر خصوصی ہاٹ لائن سے رابطہ کرکے معاونت اور کور سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

Related Posts