27خواتین کرکٹرز پر مشتمل ایمرجنگ کیمپ 3 اپریل سے کراچی میں شروع ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خواتین کرکٹر پر مشتمل ایمرجنگ کیمپ 3 اپریل سے کراچی میں شروع ہوگا
خواتین کرکٹر پر مشتمل ایمرجنگ کیمپ 3 اپریل سے کراچی میں شروع ہوگا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے اعلان کیا ہے کہ 27 خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل ایمرجنگ کیمپ 3 سے 17 اپریل تک معین خان کرکٹ اکیڈمی میں لگایا جائے گا۔

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ، اسسٹنٹ کوچ ارشد خان، اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ڈرائیکوس سائمان اور اکیڈمی کوچز محسن کمال اور نوید انجم کیمپ میں کوچنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ قومی خواتین کرکٹر کو کوچنگ اسٹاف کیمپ میں طلب کرنے کا مقصد خواتین کرکٹرز کی صلاحیتوں اور فٹنس میں بہتری لانا ہے ۔

پی سی بی کے کوویڈ 19 پرٹوکولز کے تحت یہ کیمپ بھی بائیو سیکیور ماحول میں لگایا جائے گا، جہاں اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کو کوویڈ 19 کے 2 مختلف ٹیسٹ کے نتائج منفی آنے کے بعد ہی بائیو سیکیور ماحول میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کیمپ کے تمام شرکاء کا پہلا ٹیسٹ ان کی اپنی رہائشگاہ  اور دوسرا ہوٹل میں لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی ایتھلیٹ راشد نسیم نے اپنا نیا عالمی ریکارڈ علی سدپارہ کے نام کردیا

کیمپ کے لیے طلب کردہ خواتین کرکٹرز کے نام

جن خواتین کرکٹرز کو ایمرجنگ کیمپ میں طلب کیا گیا ہے ان میں آئمہ سلیم ستی ، انوشہ ناصر ، عاصمہ امین ،عریجہ حسیب ، عائشہ نسیم ، بسمہ امجد ، فجر نوید ، فاطمہ خان ، فاطمہ زہرہ ، گل رخ ، گل اسوہ، حمنہ بلال ، ہانیہ احمر ، خوش بخت وسیم ، لائبہ فاطمہ ، لاریب ملک عزیز ، لاویزہ منیر ، مومنہ ریاست خان ، نجیہ علوی ، نازش رفیق ، ردا اسلم ، صائمہ ملک ، شوال ذوالفقار ، سیدہ عروب شاہ ، سیدہ انشرہ اسد ، یسراء عامر اور زیب النساء شامل ہیں۔

Related Posts